کھیلوں کے صحافی بطور

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے تحت سالانہ ایوارڈ ز کی تقریب اور سیمینار بعنوان ” کھیلوں کے صحافی بطور امن کے سفیر“

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت سالانہ ایوارڈ ز کی تقریب اور سیمینار بعنوان ” کھیلوں کے صحافی بطور امن کے سفیر“ گزشتہ روزکراچی جمخانہ میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر اولمپیئن منظور جونیئر مہمان خصوصی تھے ۔جنہوں نے پیٹرن سجاس ڈاکٹر سید جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں اور صحافیوں میں ایوارڈ ز تقسیم کئے۔

تقریب کے دوران سجاس کے بانی ممبر اور پہلے منتخب صدر راشد علی صدیقی مرحوم سے منسوب پانچ ینگ (کھیلوں کے صحافی بطور) ٹیلنٹ ایوارڈز نو عمر ایتھلیٹ فاطمہ ثناءخان ، ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن ذوالفقار اے قادر، ٹیبل ٹینس پلیئر ماسٹر ارحم بن فرخ، اسپیشل ایتھلیٹ ساجدہ بی بی اور ٹیبل ٹینس پلیئر حور فاطمہ فواد کو دیئے گئے

باولنگ پلیئر علی سوریا ، محمد راشد نسیم اور بیس بال کھلاڑی شیراز آصف نے سجاس اسپیشل ایوارڈز وصول کئے۔

اس موقع پر چھ اسپورٹس جرنلسٹس عالم زیب ، یاور عباس ،علی حسن ،شاہ زیب بیگ، احسان خان اور شہزادہ معین کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا گیا،

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و ٹی وی اینکر مرزا اقبال بیگ کو کھیلوں کی مثالی رپورٹنگ کے اعتراف میں دوسرا ڈاکٹر محمد علی شاہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران گزشتہ 24 سال سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹینس کے میدان میں ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے اسٹارپلیئر عقیل خان کو سجاس کی جانب سے خصوصی گولڈ میڈل دیا گیا

اس موقع پر سجاس کے ساتھ گزشتہ چار سال سے بھرپور تعاون کرنے پر کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے محمد اسلم خان، صحافی ارشاد ساٹی، محمد نسیم (کے ڈی اے)،کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد ، پاکستان ہاکی انسٹی ٹیوٹ کے بانی چیئرمین پروفیسرراو¿ جاوید اقبال، سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین، نائب صدر پاکستان باو¿لنگ ایسوسی ایشن خواجہ احمد مستقیم کو یادگاری شیلڈ ز دیکر ان کی خدمات کو سراہا گیا

تقریب کے دوران ایگزیکٹو کمیٹی سجاس کے اراکین سجاد خان، جاوید اقبال، اسحاق بلوچ، حسنین انور، محمود ریاض ،محسن رضا، شاہد علی خان، عمر شاہین، عبید اعوان،عباد اللہ خان سمیت اعرازی رکن کاشف فاروقی اور پاکستان رائٹرز اسپورٹس فیڈریشن کے رکن امتیاز علی نارنجا، سینئر صحافی راشد عزیز، پیٹرن سجاس ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو بھی خصوصی شیلڈزدی گئیں۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خاص سابق اولمپئن چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کسی بھی کھلاڑی کی صلاحیتوں کو سامنے لانے میں اسپورٹس جرنلسٹس اہم ہوتے ہیں،

سجاس کچھ عرصے میں ابھر کر سامنے آئی اور آج کا مجمع دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ، امید ہے کہ مستقبل میں یہ باڈی اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے مزید بہتر طور پر کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی ان کے خون میں شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک چیلنج سمجھ کرپی ایچ ایف میں عہدہ سنبھالا ہے۔ جب ہاکی چھوڑی تھی تو میرے عروج کا دور تھا اور آج پاکستان ہاکی کے زوال پر فیڈریشن کو جوائن کیا تاہم یہ عزم کر رکھا ہے کہ انشا اللہ ایک مرتبہ پھر قومی کھیل کے درخشاں ماضی کو واپس لائیں گے۔

قومی ہاکی جارحانہ انداز نہ اپنانے کی وجہ سے مار کھا رہی ہے۔ اس کھیل کو برا بھلا کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی ہاکی کی توہین برداشت کریں گے۔

ٹینس اسٹار عقیل خان نے ایوارڈ کیلئے سجاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں میڈیا کا نمایاں کردار ہوتا ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ٹینس اکیڈمی قائم کریں گے، اس وقت زیادہ فوکس ڈیوس کپ میں انڈیا کے خلاف اچھا پرفارمنس دیکر کامیابی حاصل کرنا ہے۔
کھیلوں کے صحافی بطور

تقریب سے پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے کو چیئرمین عالمگیر شیخ، ،پیٹرن سجاس ڈاکٹر جنید علی شاہ ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، اقبال منیر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اس موقع پر سابق ہاکی اولمپیئن افتخار سید ،شجاع نقوی،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، رائیل باکسنگ فیڈریشن کے محمد اکرم خان، برکت علی، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر خالد رحمانی ، سرور حسین ، ایس او اے کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق

،جوجسٹو کے طارق علی، پاکستان سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم،کے سی سی اے کے سابق سیکریٹری شفیق کاظمی، نیشنل بینک کے انور فاروقی، عظمت اللہ خان،اور دیگر عمائدین موجود تھے۔تقریب کے آغاز پر سیکریٹری سجاس محمد اصغر عظیم خطبہ استقبال پیش کیا اور سجاس کی کار کردگی پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر سجاس کے صدر طارق اسلم نے شرکاءکی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply