پاکستان میمن جماعت کے تحت کرکٹ ٹرائلز

پاکستان میمن جماعت(پی ایم جے)کے تحت راشد لطیف اکیڈمی کراچی میں ہارڈ بال کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز انجم ابراہیم اور انکی ٹیم کی زیرنگرانی منعقد کئے گئے جس میں تقریباً 100 کے لگ بھگ میمن برادری کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

جس میں سے 30 کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ایک انتہائی مناسب کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی جو کہ تمام فارمیٹ کی کرکٹ کے ٹورنامنٹ، لیگ اور سپر لیگ میں پاکستان میمن جماعت کی نمائندگی کرے گی۔

ان ٹرائلز کے لئے پاکستان میمن جماعت نے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اور پیشہ ور کوچز کی خدمات حاصل کی تھیں۔ جن کے زیر نگرانی یہ ٹرائلز بہت باریک بینی سے دیکھے گئے۔

بعدازاں 30 کرکٹرز پر مشتمل ایک فہرست سلیکشن کمیٹی کو فراہم کر دی گئی ہے

مذکورہ ٹرائلز کے موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر محمد حنیف موٹلانی، جیتپور میمن جماعت سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے شیدائی اور مہمان خصوصی حاجی اشرف آدو، الیاس فاروق، بھاونگر میمن جماعت سے تعلق رکھنے والے جوڈو اور سیلف ڈیفینس ماسٹر عبدالرحیم پاڈیلا، کے علاوہ جماعت کے عہدیداران ایم سی اراکین، یوتھ کمیٹی کے اراکین اور پاکستان میمن جماعت کے صدر اعجاز بکھلا، جنرل سیکرٹری شعیب عبدالقادر خانانی، عبدالصمد پونا والا، ڈاکٹر اقبال مولوی، عدیل انور کھلونا والا، سلیم عبدالرحمان چھاپرا، عبدالکریم اکبانی، عفان احمد وکیل، منیر عبدلرزاق پولا، دانیال جھارا، سلمان مکریہ، فرقان منصور، اور عبدالصمد باٹھیا و دیگر نے بہت جوش اور ولولے سے شرکت کی اور شریک کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے اپنے لائیو وڈیو پیغام میں انجم ابراہیم اور پاکستان میمن جماعت کی اس کاوش کو سراہا اور اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔

اس موقع پر معزز مہمانوں کو پاکستان میمن جماعت کی جانب سے اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا اور اونا اسپورٹس کی جانب سے تمام والنٹیرز کو اعزازی سند پیش کی گئیں۔

جبکہ کرکٹ ٹرائلز کے بہترین انعقاد پر منیر عبدلرزاق، و دیگر شیلڈز پیش کی گئیں۔

کرکٹ ٹرائلز کے نتائج اور ٹیم کا اعلان اس ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply