زمباوے کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی-قومی کپتان سرفراز احمد، سندھ کی تمام اسپورٹس ایسوسی ایشن کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا مقصد کھیل اورکھلاڑیوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے- ڈاکٹر جنید علی شاہ

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زمباوے کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، زمباوے ٹیم اپنی ہوم کنڈیشن میں اچھی ٹیم ہے، ہماری ٹیم ابھی بن رہی ہے، کوشش کریں گے-

سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلیں، محمدعامر ابھی26سال کا تو ہے وہ ٹیسٹ کیوں چھوڑے گا،احمد شہزاد کے حوالے سے علم نہیں، میڈ یا سے پتہ چلا ہے ،،انگلینڈ سیریز پر بہت بات ہوچکی ، اب اگلی سیریز پر فوکس ہے۔

ان خیالات کا اظہار قومی کپتان سرفراز احمد نے اسپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن سندھ ( سجاس) کے تحت نیشنل میوزیم میں دوسرے راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈز کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس تقریب میں سجاس کی جانب سے قومی کپتان سرفراز احمد کو ان کی ملک کے لئے گراں خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل دیا گیا-

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کپتان سرفراز احمد سجاس کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے اور گولڈ میڈل سے نوازے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ افزائی سے جذبہ بڑھتا ہے، کوشش ہوگی پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں حاصل کروں-

اس کے ساتھ دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، جس طرح سجاس نے سندھ کے کھلاڑیوں کو راشد صدیقی ایوارڈز نے نوازا ہے یہ بہت بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اسکواش میں ورلڈ جونیئر انڈر13 کا نمبرٹوپلیئر حذیفہ ابراہیم کی کارکردگی ہمارے لئے فخر کی بات ہے، انٹرنیشنل فٹبالر شاکر لاشاری، قومی تیز ترین ایتھلیٹ معید بلوچ ،ولڈ نمبر تین جوجسٹوکھلاری محمد عمار اور ایشین گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد ملک کا سرمایہ ہیں،

ان کی سپورٹ جاری رہنی چاہے۔کرکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں قومی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی بری نہیں ہوتی، جہاں لگے گا کس کھلاڑی کو موقع ملنا چاہے، اسے چانس دیتا ہوں، پلان کے مطابق سینئر کو آرام کا موقعہ دیتے ہیں۔

بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی اپنی پالیسی ہے، ملک کے لئے بہتر سے بہتر کرنا چاہتا ہوں، آسٹریلیا کی ٹیم کمزور نہیں، جس طرح انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں زیادہ سے زیادہ رنز بنائے اس سے لگتا ہے آئند آنے والے وقتوں میں پانچ سو رنز بنے گے۔

پی آئی اے انتظامیہ سے کچھ ایشوز ہیں وہ مجھے علم نہیں، کھلاڑی حاضری لگانے کے پابند نہیں ہونے چاہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاس کے سرپرست اعلی اور نگران وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی تمام اسپورٹس ایسوسی ایشن کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا مقصد کھیل اورکھلاڑیوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے-

آپس کی ٹرائی اور اختلافات سے کھلاڑیوں کو نقصان ہوتا ہے، نگران وزیر کے طور پر ایک قانونی بل کے طور پر اسپورٹس کی تمام متوازی ایسوسی ایشن کا خاتمہ اولین مشن ہے۔

سجاس کی تقریب کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ میں خود بھی ان کی سرگرمیوں میں تشریف لاتا ہوں اور دیکھتاہوں کو جو ان کے ساتھ میڈیا کے دوست نہیں بھی ان کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں جو اچھی کاوش ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-

تقریب سے سی پی ایل سی کے سربراہ زبیر حبیب، سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو، بنگلور کے ہیر و ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم،سابق صدر کے سی سی اے پروفسیر اعجاز فاروقی، سابق سیکریٹری شفیق کاظمی ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، پاکستان اولمپک ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم ،سجاس کے سابق صدر راشد صدیقی کے صاحبزادے وجاہت علی صدیقی، سجاس کے سیکریٹری محمد اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، عبید الرحمان اعوان، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، جاوید اقبال، منصور علی بیگ، ریاض الدین، محمود ریاض،سجاس کے ممبر فیضان لاکھانی، محمد آصف خان، سینئر جرنلسٹس، عتیق الرحمن، شعیب جٹ، ویگر نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں قومی کپتان سرفراز احمد کو ان کی ملک کے لئے گراں خدمات کے اعتراف میں سجاس کے سرپرست اعلی اور نگران وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے گولڈ میڈل پہنایا۔

دوسرے راشد صدیقی ٹیلنٹ ایورڈز سرفراز احمد، ڈاکٹر جنید علی شاہ نے سندھ کے پانچ ایتھلیٹ اسکواش پلیئر حذیفہ ابراہیم، ویٹ لیفٹر رابعہ شہزاد، جوجسٹو محمد عمار، فٹبال میں شاکر لاشاری اور ایتھلیٹ معید بلوچ کو دیئے گئے۔

سجاس کی طرف سے اپنے ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے چار ممبران شاہد ساٹی، ارشد وہاب، شاہد انصاری اورفوٹو گرافر جاوید اقبال کوتعریفی شلیڈز دیں گئی۔

تقریب میں،جمیل احمد، اعظم خان محمد اسلم خان، ایم نسیم، حاجی غلام محمد خان، ایس اوے کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، کے ای کے اسپورٹس ہیڈ محمود ریاض، شعیب احمد، عظمت خان، ڈاکٹر عارف، عارف و، حید، کاشف فاروقی، پی او اے کے میڈیا منیجر آصف عظیم، سندھ کراٹے کے محمد علی، جوڈو کے محمد رفیق، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے محمد اکرم خان، خالد رحمانی، کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، سمیت دیگر موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply