کمشنر کراچی الیون نے سجاس الیون کو 12 رنز سے شکست دیکر یوم پاکستان فیسٹول کرکٹ میچ اپنے نام کرکیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کمشنر کراچی الیون نے سجاس الیون کو 12 رنز سے شکست دیکر یوم پاکستان فیسٹول کرکٹ میچ اپنے نام کرکیا۔ فاتح ٹیم کے عباس ولیکا میچ کے بہترین کھلاڑی۔

سجاس کے کاشف فاروقی بہترین بولر جبکہ ڈپٹی کمشنر ساوتھ صلاح الدین احمد بہترین آل راونڈر قرار پائے۔

میچ میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وکٹ کیپر بیٹسمن کراچی جیمخانہ کے سیکیریٹری سلیم یوسف سمیت اہم سرکاری افسران نے حصہ لیا

جبکہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عتیق الرحمان نے سجاس کے منیجر شپ کے ساتھ شاندار انداز میں کمنٹری کی ذمہ داری ادا کی، 

اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی  نے کہا کہ  ملک اور شہر کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار اہم ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی کامیابی میں جہاں ایک جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ۔وزیر بلدیات سعید غنی اور سیکورٹی اداروں کا کردار  اہم رہا وہی اسپورٹس جرنلسٹس نے اپنی رپورٹنگ کے ذریعے دنیا کو پر امن پاکستان کا پیغام دیا ہے،

ضلع جنوبی کی طرح اسپورٹس جرنلسٹس کےساتھ دیگر اضلاع میں بھی میچز کا انعقاد کیا جائے گا،ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کراچی سٹی آف کرکٹ ہے۔

دنیا کے تمام ممالک کھیلنے کے لیئے کراچی آئیں۔ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سیکریٹری اصغرعظیم نے میچ کے شاندار انعقاد پر کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ساوتھ اور کراچی جیمخانہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے سجاس کا آرگنائزر کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ پی ایس ایل کی کامیابی میں سینئرز اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ جونیئرز کا کردار بھی اہمیت کا حامل رہا ہے،

درحقیقت سیکورٹی ادارے اور اسپورٹس جرنلسٹس اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے پی ایس ایل کی کامیابی کے لیئے شبانہ روز مصروف رہے جس پر سجاس انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، 

یوم پاکستان کے موقع پر کمشنر کراچی الیون اور سجاس الیون کے درمیان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کراچی جیمخانہ کے تاریخی گراونڈ میں کھیلا گیا۔

کمشنر الیون کے کپتان کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر سجاس کو 172 رنز کا حدف دیا۔

کمشنر الیون کے اوپننگ بیٹسمینوں نے شاندار آغاز فراہم کیا، عباس ولیکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ناقابل شکست 55 گیندوں پر 71رنز بنائے جبکہ ڈپٹی کمشنر ساوتھ صلاح الدین احمد  نے 24 گیندوں پر 30 رنز بناکر اور دوکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا،

دیگر بلے بازوں میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی 22 گیندوں پر 20 رنز،احمد علی 17 گیندوں پر 32 جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وکٹ کیپر بیٹسمن سلیم یوسف نے 8 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے ۔

سجاس کی جانب سے کاشف فاروقی سب سے کامیاب بولر رہے۔انہوں نے تین اوور میں صرف 18 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی۔

حدف کے تعاقب میں سجاس الیون مقررہ اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناکر ہمت ہارگئی۔

سجاس کے اوپنرز شاہد انصاری اور انیس الدین خان نے بہترین آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں کے درمیان 78 رنز کی شراکت کے باعث سجاس کی پوزیشن مضبوط ہوگئی تاہم ان کے آوٹ ہونے کے بعد کمشنر الیون کھیل میں واپس آگئی

۔شاہد انصاری نے 44 جبکہ انیس الدین نے 25 رنز اسکور کئے۔دیگر بلے بازوں میں ارشد وہاب 20 رنز، طارق حسین 19 رنز اور منصور علی بیگ 11رنز اور کاشف فاروقی 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔

میچ کے اختتام پر کمشنر کراچی اور کراچی جیمخانہ کے صدر نے انعامات تقسیم کئے۔

سجاس کے کپتان اصغرعظیم نے سجاس کے صدر طارق اسلم اور سینئر ممبر مقصود احمد کے ہمرہ رنرز آپ ٹرافی جبکہ افتخار شلوانی نے کراچی جیمخانہ کے صدر فواد سلیم ملک سے فاتح ٹرافی وصول کی۔

ڈپٹی کمشنر ساوتھ صلاح الدین احمد  بہترین آل راونڈر، کاشف فاروقی بہترین بولر اور عباس ولیکا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply