شنگریلا اورپاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان اسکریبل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) شنگریلا پرائیویٹ لمیٹڈ اورپاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن نے مقامی ہوٹل میں پاکستان اسکریبل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔

اس تقریب کا مقصد حال ہی میں ٹورکوئے برطانیہ میں شنگریلا پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے منعقد جونیئر ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کی کاوشوں کو سراہنا تھا،

پاکستان ٹیم نے چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تمام چھ ٹائٹل جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر حکومت سندھ ہارون احمد خان نے کہا کہ پاکستانی بچوں نے ذہنی مشقت کے کھیل میں عالمی اعزازات حاصل کرنے پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے

ان کے اس کارنامے پر پوری قوم کو فخر ہے،ان کی کارکردگی کودیکھتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ ٹیم چوتھے گرینڈ سلام میں بھی فاتح بن کر وطن واپس آئے گی۔

ہارون احمد خان نے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس کی حیثیت سے جو بھی تعاون ہوسکے گا اس کھیل اور بچوں کے لئے کیا جائے گا،

اسکریبل میں بچوں کے ذہنی کھیل میں مہارت سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی کا ٹیلنٹ ہر شعبے میں نمایاں ہے ،حکومت ان کی کھیل میں اپنا تعاون کرے گی۔

پاکستان اسکربیل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز نے ہے کہ پاکستان آئندہ سال انٹرنیشنل اسکریبل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

جولائی میں ہونےو الے اس ایونٹ میں دنیا کے20 سے30 ممالک کے موجودہ ، سابقہ ورلڈ چیمپئن شرکت کریں گے،

اس کے ساتھ چار سے پانچ براعظم کے ممالک کے نامور کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے،

اس کے ساتھ آئندہ سال 9سے 10فروی2019 کو20 ویں انٹراسکول اسکریبل چیمپئن شپ میں ایک بار پھر سب سے زیادہ پلیئرز کی ایک جگہ ایونٹ میں شرکت کا اپنا ورلڈ ریکارڈ کو مزید بہتر کیا جائے گا، تقریبا دوہزار سے زائد پلیئرز شرکت کریں گے،

پاکستان کے نوجوان پلیئرز نے گزشتہ ماہ انگلینڈ میں جونیئر ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں تمام چھ کے چھ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا،

اس سال پاکستان نے اسکریبل کے تین کیٹگری کے گرینڈ سلام کو جیتنے کا اعزاز حاصل کیا

 اب چوتھے گرینڈ سلم کے لئے پاکستان ٹیم فیورٹ میں شامل ہے جو اس سال12 دسمبر سے دبئی میں شیڈول ہے ۔

اسپانسر کے برانڈ منیجر محسن علی نے کہا کہ پاکستان اسکریبل ٹیم نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے

ہماری کمپنی کا بھی عزم ہے کہ یوتھ کے ٹیلنٹ کو سپورٹ کی جائے الحمد اللہ پاکستان اسکریبل ٹیم سے جو توقعات تھیں اس سے بڑھ کر بچوں نے مہارت پیش کرکے عالمی ریکارڈ قائم کئے

پاکستان اسکریبل کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مکمل تعاون کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

آخر میں ورلڈ اسکریبل چیمپئن کی چھ مختلف کیٹگری میں ٹائٹل جیتنے والے والوں میں ورلڈ چیمپئن معیز اللہ بیگ کے علاوہ انڈر10میں مصباح الرحمن، انڈر12 میں مزمل بن عاصم،انڈر14 میں ایس عماد علی، انڈر16 میں حمزہ بیگ اورانڈر 18میں صہیب ثناءاللہ کو شیلڈز پیش کی گئی ،مہما ن خصوصی کو یادگاری شلیڈ دی گئی۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply