سیرے فائٹ نائٹس

پشاور زلمی نے ایک بار پھر کھیلوں کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،گورنر سندھ عمران اسماعیل پشاور زلمی کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرتے رہیں گے ۔چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی

پشاور زلمی کے اشتراک سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سیرے فائٹ نائٹس مکسڈ مارشل کا اسلام آباد میں انعقاد ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، صوبائی وزیر کھیل خیر پختونخواہ عاطف خان اور چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے بھی فائٹس دیکھیں ۔

رضوان خان اور پشاور زلمی ٹیم کے رفاق سرور نے مین فائٹس جیت کر داد سمیٹی

پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹس کے مشترکہ اشتراک سے MMA Contender Fight Night ایونٹ کے نام سے مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا. عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہونیوالا

ایونٹ زلمی ٹی وی پر لائیو براڈکاسٹ کیا گیا ۔زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل، کرس جارڈن اور آندرے فلیچر

بھی ایونٹ کے انعقاد پر پرجوش دکھائی دئیے اور خصوصی پیغامات ریکارڈ کرائے ۔

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے کرکٹ کے بعد دیگر کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا ۔پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹ کے مشترکہ اشتراک سے مکسڈ مارشل آرٹس کا بڑا مقابلہ تین اگست کو عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد کیا گیا ۔ مقابلے زلمی ٹی وی پر براہ راست نشر کیے گئے ۔

ایونٹ کے انعقاد کے موقع پر اسلام آباد کا عامر خان باکسنگ ہال روشنیوں سے جگ مگا اٹھا ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل ،صوبائی وزیر کھیل عاطف خان ، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور غیر ملکی سفیروں نے بھی ایونٹ کے مقابلے دیکھے ۔

گورنر سندھ نے کہا پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا شاندار انعقاد دیکھ کر خوشی ہوِئی ۔ سیرے فائٹ نائٹس اور پشاور زلمی ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سیرے فائٹ نائیٹ میں پاکستان بھر سے ٹاپ فائٹرز ان ایکشن ہوئے. ۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے پشاور زلمی نے سیرے فائٹ نائٹس کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی ہے ۔

پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد سے قبل زلمی پورے پاکستان میں اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد اور کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کےفروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہ ایونٹ پاکستانی فائٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے

رضوان خان اور پشاور زلمی ٹیم کے رفاق سرور نے مین فائٹس جیت کر داد سمیٹی ۔ دیگر فائٹس میں علی عمران ، منورہ سلطان ، نعمت اللہ ، ارشد خان، رضوان علی ، نذیر خان، حیدر ستی ، ایوب خان اور حمزہ بٹ نے کامیابی حاصل کی۔

چیرمین سیرے فائٹ نائٹس سعد خان نے کہا کہ پشاور زلمی برانڈ سے اشتراک کے بعد ہمیں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ اور نوجوان فائٹرز کو اپنی پہچان بنانے میں مدد ملے ہے۔

اس ایونٹ اور پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو فروغ دینے پر وہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل، کرس جارڈن اور آندرے فلیچر بھی ایونٹ کے انعقاد پر پرجوش ہیں اور کہا کہ اس ایونٹ سے مکس مارشل آرٹ کے کھیل کو پاکستان میں فروغ حاصل ہوگا ۔ پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply