کراچی،18ستمبر،2019 : اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور کراچی یونائٹیڈ تیسرا ”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے کمیونٹی سروس مینڈیٹ کے تحت کھیلا جائے گا جس کامقصد بچوں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب بینک اس لیگ کو اسپانسر کرے گا۔
”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد کراچی کے کم مراعات یافتہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی نوجوانوں پر مشتمل فٹبال ٹیموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ ایک دوسرے کے قریب آ سکیں،باہمی رکاوٹوں کو دور کر سکیں اور ان میں مسابقت اور جذبہ پیدا کیا جا سکے۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ لیگ سے، 1400 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
شائع ہونے والی متعدد کیس اسٹیڈیز اور سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ان مقابلوں سےٹیم ورک، کمیونٹی میں رضاکارانہ جذبہ، لیڈرشپ اور مختلف ایسی کمیونٹیز اور بچوں کے درمیان دوستی قائم ہوتی ہے جو بالعموم ایک دوسرے سے مل نہیں پاتے ہیں۔
اس سال ، اس لیگ میں 10سال سے کم عمر، 12 سال سے کم عمر اور 14سال سے کم عمر لڑکوں کی کیٹگریز میں تین مقابلے ہوں گے۔ فارمیٹ کے مطابق کوالیفائی کرنے والی ٹا پ ٹیمیں براہ راست کوارٹر فائنل اور اس سے اگلے مراحل میں پہنچیں گی۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ میں لڑکیوں کا ٹورنامنٹ بھی شامل ہے جس میں 100سے زائد لڑکیاں شریک ہوں گی۔
علاوہ ازیں، اس سال، بعض سرکاری اسکولوں کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکے اور مواقع فراہم کیے جاسکیں۔
اس سال، اس مقابلے میں،پورے کراچی سے 1000 سے زائدلڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گی۔ لیگ کا معیار بلند کرنے کے لیے ہر میچ کے لیے آفیشل ریفری اور میچ کمشنرز بھی مقرر کیے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے دوران کل 117 میچز ، شہر کے مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں پرانا گولیمار، کلفٹن ، شیریں جناح کالونی، کیماڑی، ملیر، بلدیہ، لیاری، کورنگی، منگھوپیر اور ماڑی پور شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پورے کراچی سے فٹبال کے شوقین میچز دیکھنے کے لیے آئیں گے۔
س اسپانسرشپ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے کہا:”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو تیسرے سال بھی کراچی یونائٹیڈ کا پارٹنر بننے پر فخر ہے،
جو آپ کے لیے ”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ یوتھ لیگ “ لے کر آتے ہیں۔اپنے برانڈ کے وعدے Here for goodکی مطابقت میں یہ ایک منفرد ایونٹ ہے جو تین ماہ تک جاری رہے گا اور جس کے انعقاد کا مقصد کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس فٹبال ٹورنامنت کے ذریعے ہم مثبت سماجی فائدہ پہنچا سکیں گے جو کراچی کی کمیونٹیزکے درمیان یکجہتی کی قوت ہے۔“
شہزاد دادا نے مزید کہا :”گزشتہ دو برسوں کے دوران 1400 سے زائد بچوں کو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یوتھ لیگ سے فائدہ پہنچا ہے اور یہ فائدہ صرف فٹبال تک محدود نہیں ہے بلکہ ان میں لائف اسکلز، ٹیم ورک اور دیگر شعبے بھی شامل ہیں۔“
شہزاداد انے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا:”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا فٹبال کے ساتھ بہت طویل تعلق ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ملک میں کراچی یونائٹیڈ کے تعاون سے اس جیسے تبدیلی لانے والے اقدام میں رہنمائی کر رہے ہیں۔“
کراچی یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران علی نے کہا:”ہمیں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ساتھ اس پارٹنرشپ پر بہت فخر ہے۔ سال با سال، اس یہ مقابلہ پورے کراچی کے بچوں میں مقبول ہوتا جا رہا ہے۔
مسلسل سرگرمیوں کی یہ سطح ہمیں رول ماڈلزتیار کرنے، دوستی کو آگے بڑھانے اور نیا ٹیلنٹ دریافت کرنے میں مدد کر رہی ہے۔یہ مقابلہ بچوں کے لیے کھیلوں کی ترقی میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے تعاون کی توثیق ہے اور ہمیں توقع ہے مستقبل میں بھی اسے مزید فروغ حاصل ہو گا۔“
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.