عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ، ویٹرنز یلو اور ٹائیگرز کی کامیابی موورز 9-1 سے اور ڈولفین 1-0 سے ناکام

ڈی سی سائوتھ صلاح الدین اور محمد یوسف کی ہیٹ ٹرک

کمشنر کراچی افتخار شہلوانی دونوں میچوں کے مہمان خصوصی تھے

کراچی: عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ میں پاک ویٹرنز (یلو) اور ٹائیگر کلب کی کامیابی، موورز اور ڈولفین کلب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،

پاک ویٹرنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائوتھ صلاح الدین اور محمد یوسف نے ہیٹ ٹرک اسکور کیں، ان میچوں کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار شہلوانی تھے، انکا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا گیا

اس موقع پر مہمان خصوصی اور ڈی سی سائوتھ کو اکیڈمی کی جانب سے اولمپیئن اصلاح الدین نے گلدستہ اور سوینیئر پیش کیا،

ڈی سی سینٹرل فرحان غنی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری اولمپیئن ایاز محمود ، کمشنر کراچی کے اسپورٹس کو آرڈی نیٹر حاجی غلام محمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں پاک ویٹرنز ہاکی کلب کے زیر اہتمام جاری عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ میں گذشتہ شب کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک ویٹرنز یلو نے مد مقابل موورز کلب کو باآسانی ایک کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دیدی،

فاتح ٹیم کی جانب سے ڈی سی سائوتھ صلاح الدین نے میچ میں سینٹر فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے اولمپیئن اصلاح الدین اور زاہد غفار کے خوبصورت پاسز پر لگاتار تین گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک اسکور کیں انہوں نے اپنے عمدہ کھیل سے شائقین کو محظوظ بھی کیا،

فاتح ٹیم کی جانب سے رائٹ ان محمد یوسف نے بھی ہیٹ بنانے کا کارنامہ انجام دیا جبکہ اولمپیئن اصلاح الدین، سابق انٹر نیشنل صفدر عباس اور اولمپیئن کامران اشرف نے ایک ، ایک گول اسکور کیا، شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول محمود احمد نے بنایا ۔

دوسرے میچ میں ٹائیگر کلب نے ڈولفین کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز معارکے میں ایک گول سے مات دیدی، میچ کا واحد گول فاتح ٹیم کے دلاور بھٹی نے 30 ویں منٹ میں اسکور کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ان میچوں میں عمران خان، محمد ندیم سعید اور شاہد پرویز نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply