ڈاکٹر فاروق ستار اور معاذ خان نے انعامات تقسیم کئے
الکوٹ ہاک اسپورٹس فیسٹیول الکوٹ کالج کی ڈین یاسمین راج بھوئے نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور فاتحین کو میڈلز پہنائے
کراچی : الکوٹ کالج ہاک اسپورٹس فیسٹیول کے اختتامی مقابلے آئی بے اے میں منعقد کئے گئے
چار کھیلوں پر مشتمل اسپورٹس فیسٹیول کے فائنل مقابلوں میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھی قابل ستائش تھا
ڈاکٹر فاروق ستار اور ایشین گولڈ میڈلسٹ معاذ خان نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے
الکوٹ کالج کی ڈین یاسمین راج بھوئے بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتی رہیں
تفصیلات کے مطابق الکوٹ کالج ہاک اسپورٹس فیسٹیول سیڈر کالج کی کامیابی پر ختم ہوگیا
ایونٹ میں 20 سے زائد تعلیمی اداروں کی ٹیموں نے شرکت کی
باسکٹ بال کا ٹائٹل سیڈر کالج نے جیت لیا دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل میں جنریشن اسکول کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
گرلز کا فائنل میں دلچسپ رہا گرلز کے فائنل میں لائیسیم اسکول نے میدان مارلیا سیڈر کالج کو ناکامی کی خفت اٹھانا پڑی دونوں ٹیموں نے حاضرین سے خوب داد وصول کی
او لیول میں فروبیلز اسکول اور بوائز کیٹیگری میں ایف پی ایس نے ٹائٹل حاصل کیا
ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا بوائز کیٹئگری او لیول کا ٹائٹل بیکن ہائوس اسکول اور اے
الکوٹ ہاک اسپورٹس فیسٹیول لیول کا ٹائٹل نکسر کالج کے نام رہا
اسی طرح گرلز میں نکسر کالج نے پہلی اور آغا خان اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ اے لیول میں الفا کالج نے سپٹر کالج کو شکست دیکر میدان مارلیا
الکوٹ ہاک اسپورٹس فیسٹیول فٹ سال کے مقابلوں میں بوائز اے لیول کا ٹائٹل سیڈر کالج نے جیت لیا
فائنل میں سیپٹر کالج کو شکست کا سامنا رہا
گرلز اے لیول میں بھی سیڈر کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دی لائیسیم اسکول دوسرے نمبر پر رہا
بوائز او لیول میں ڈی کے اسکول نے پہلی اور فروبیلز نے دوسری پوزیشن حاصل کی
اسی طرح گرلز میں آغا خان اسکول نے پہلی اور حق اکیڈمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی
آخر میں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور
مکس مارشل آرٹ اور کک باکسنگ کے ایشین گولڈ میڈلسٹ معاذ خان نے انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر الکوٹ کالج کی اسپورٹس منیجر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر امبرین خان جدون بھی موجود تھیں انہیں
مہمان خصوصی نے شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.