ہاکی میں پاکستان کو دوبارہ عروج دلانے کا مشن ۔ جاوید آفریدی کرکٹ کے بعد قومی کھیل کی خدمت کے لئے سرگرم

ہاکی میں پاکستان کو دوبارہ عروج دلانے کا مشن ۔ جاوید آفریدی کرکٹ کے بعد قومی کھیل ہاکی کی خدمت کے لئے سرگرم یوگئے ۔ ہائیر پاکستان دو ہزار بیس تک پاکستان ہاکی ٹیم اور پاکستان ہاکی فیڈیشن کا ٹائٹل اسپانسر بن گیا ۔ہائیر پاکستان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط۔ پی ایچ ایف کے ساتھ مل قومی کھیل کو دوبارہ عظمت رفتہ دلائیں گے، جاوید آفریدی

پاکستان کے قومی کھیل کو ترقی دلانے کے لیے ہائیر پاکستان میدان میں آگیا ۔ ہائیر پاکستان دو ہزار بیس تک پاکستان ہاکی ٹیم اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ٹائٹل اسپانسر بن گیا ۔

 ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران اور ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کے درمیان اہم ملاقات میں ٹائٹل اسپانسر شپ کا اہم معاملہ طے پایا ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہائیر پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں لاہور میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ قومی کھیل دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے ۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ماضی میں چار مرتبہ ورلڈ کپ ، تین مرتبہ چیمئینز ٹرافی اور تین مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا ۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم مستقبل میں ایک بار پھر عروج حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر پاکستان دو ہزار بیس تک پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹائٹل اسپانسر رہے گا اور دوران انٹرنیشل ایونٹس اور سیریز کے ساتھ ساتھ ہاکی کے ڈومیسٹک ایونٹس کے انعقاد کے لیے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھرپور ساتھ دے گا ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئیر نے کہا کہ ہائیر پاکستان نے ایسے وقت میں پاکستان ہاکی کو سپورٹ کیا جس وقت اس کی اشد ضرورت تھی ۔

ہائیر پاکستان کی اسپانسر شپ سے جہاں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لیول پر پاکستان ہاکی ٹیم اور فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد مدد حاصل ہوگی وہیں پاکستان کے نوجوان ہاکی پلئیرز کا اعتماد بھی مزید بلند ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply