راولپنڈی (اسپورٹس رپورٹر) چھٹی قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ملتان ڈس ابیلڈ نے اسلام آباد ڈس ایبلڈ کو59رنز کی ہزیمت سے دوچار کرکے مسلسل
تیسری بار اپنے اعزاز کا دفاع کرکے فتوحات کی ہیٹرک بھی مکمل کرلی۔
مہمان خصوصی نمائندہ PCB سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل ریٹارڈ نوشادعلی ، ICRC کے آفیشلزیونس عالم ، ڈاکٹر شہزاد ، رمشاء علی شاہ ، حاجرہ خان ، ہیڈ RCAراجہ اشرف نے
بحیثیت مہمان خاص ملتان ڈس ایبلڈ کے کپتان مطلوب قریشی کو ایک لاکھ روپے اور فاتح ٹرافی جبکہ رنر اپ اسلام آباد ڈس ایبلڈ کے کپتان عثمان پراچہ کو 50 لاکھ روپے اور رنر
اپ ٹرافی پیش کی۔
اس موقع پراعزازی سیکریٹری PDCAامیر الدین انصاری ، ڈائریکٹر PDCAصبیح اظہر ، کوچ اسلام آباد ٹیم محمد طاہر ، کو ملتان ٹیم منظور لطیفی ، مینجر محمد حسن جمیل،
میڈیا مینجر محمد نظام کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرراق اور محمد وسیم نے ورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے کے موقے پر پنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کو خصوصی طور پر دیکھا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے
عمدہ کھیل پر بحد تعریف کی ۔
کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم کے کپتان عثمان پراچہ نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان ڈس ابیلڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان ڈس ایبلڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار اور جارہانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ملتان نے مقررہ 20اوورز میں 231رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا ۔
کپتان مطلوب قریشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76رنز کی ناقابل شکست اننگ میں 51گیندوں کا سامنا کیا اور 8دلکش چوکے لگائے ، آل راؤنڈر ماجد حسین نے بھی
عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 74رنز کی عمدہ باری میں 47گیندیں کھیلی جبکہ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 11مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن کی سیر کرائی جبکہ 1چھکا بھی لگایا ۔
آل راؤنڈر جہانزیب ٹوانہ نے بھی جارہانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 17گیندوں پر 49رنز کی خوبصورت اننگ میں 6فلگ شگاف چھکے اور ایک چوکا رسید کیا ۔
واقف شاہ اور زبیر خان نے 1-1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں 232رنز کے رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹیں کھوکر 172رنز
تک محدود رہی ۔
عادل عباسی نے زمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ نصف سینچری 51رنز 32گیندوں پر بنائے جس میں 7خوبصورت چوکے بھی شامل تھے مگر ان کی یہ اننگ بھی ان کی ٹیم
کوشکست سے نہ بچا سکی ،
کپتان عثمان پراچہ نے 37رنز 25گیندوں پر بنائے جس میں 5چوکے اور 2چھکے شامل تھے، صایم علی نے 30رنز میں 23گیندیں کھیلی اور 2چوکے اور 1چھکا بھی لگایا،
محمد نعیم نے 25رنز 18گیندوں پر 2چوکوں کی مدد سے بنائے۔
لیفٹ آرم میڈیم پیسر زبیر سلیم نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 37رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجا ، محمد سرفراز نے 10اور عمیز الرحمان نے 21رنز کے بدلے 2-
2کھلاڑیوں کو شکار کیا ۔
امپائرز جاوید اشرف ، سلیم بٹ نے فائنل میچ کو سپرواز کیا ، شکیل احمد آفیشل اسکورر جبکہ محمد وسیم میچ ریفری تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نمائندہ PCBکرنل
(ریٹارڈ ) نوشاد علی نے فائنلسٹ ٹیموں میں ونر او رنر ٹرافی اور کیش پرائز ز کے علاوہ مطلوب قریشی (ملتان) کو بہترین بلے باز (220رنز)، جہانزیب ٹوانہ (ملتان) کو بہترین
بولر(9وکٹیں)،ماجد حسین (ملتان) کو پلیئرآف دی ٹورنامنٹ(193رنز اور4وکٹیں)، مطلوب قریشی (ملتان) کو مین آف دی فائنل کو 10-10ہزار روپے کیش ایوارڈ اور ٹرافی دی گئی ۔
اس کے علاوہ اعزازی سیکریٹری PDCAامیر الدین انصاری نے مہمان خصوصی نوشاد علی ، یونس عالم ، ڈاکٹر شہزاد اورہیڈ RCAراجہ اشرف کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.